شردھاکپورکی"استری 2"نے شاہ رخ خان کی "پٹھان" کوپیچھے چھوڑدیا

527 کروڑ کے بزنس کے ساتھ یہ بھارت کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنےوالی ہندی فلم بن گئی  

Sep 11, 2024 | 11:57:AM
شردھاکپورکی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپوراورراج کمار راؤ کی سُپرہٹ کامیڈی ہاررفلم"استری 2"نے باکس آفس پربالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم "پٹھان" کو مات دے دی۔

15اگست کوریلیز ہونے والی فلم "استری 2" دُنیا بھر سے کروڑوں کا بزنس کرچکی ہے،فلم نے اپنی ریلیز کے ابتدائی 24 دنوں میں 516.25 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کرکے ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے اسٹارپرابھاس کی فلم "باہوبلی 2" کو شکست دی تھی، اب اس نےباکس آفس پر 527 کروڑ کا بزنس کرکے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی سُپرہٹ فلم "پٹھان"کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

شاہ رخ خان کی فلم"پٹھان"نے ریلیز کے ابتدائی 25 دنوں میں 524.53 کروڑ کابزنس کیا تھا،اس طرح اب شردھا کپور کی "استری 2" بھارت کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔

واضح رہے کہ "استری 2"سال 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم "استری" کا سیکوئل ہے،امر کوشک کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں شردھا کپور اور راج کمار راؤ کے علاوہ ابھیشیک بنرجی،اپارشکتی کھرانہ اور پنکج ترپاٹھی بھی شامل ہیں۔