مرغی کا گوشت مزید مہنگا،سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور میں مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا، مرغی کے گوشت کی نئی فی کلو قیمت 584 روپے مقررکر دی گئی، جبکہ لاہور انتظامیہ نے سبزی وفروٹ کے نئے نرخ بھی جاری کر دیے۔
برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں 4 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد گوشت کے فی کلو قیمت 584 روپے ہو گئے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں مزید 3 روپے کا اضافہ ہوا ہے، زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 389 روپے جبکہ پرچون ریٹ 403 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔
لاہور میں فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 304 روپے کی سطح پر برقرار ہے جبکہ اسلام آباد فی درجن انڈے 320 روپے تک فروخت کئے جا رہے ہیں۔
لاہور انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے سرکاری نرخنامے کے مطابق میتھی پندرہ روپے سستی ہوئی ہے، پھول گوبھی 10 روپے، لیموں 20روپے، گھیا کدو5 روپے فی کلو سستے ہوئے ہیں جبکہ آڑو 10 روپے اور انگور سندر خانی پندرہ روپے مہنگا ہوا ہے۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق پیاز درجہ اول 145 روپے کلو، آلو 82 روپے کلو، ٹماٹر 105 روپے کلو، سبز مرچ 110 روپے کلو، ادرک 590 روپے کلو، لہسن دیسی 385 روپے کلو اور کھیرا فارمی 140 روپے کلو میں دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں وی پی اینز بلاک، پی ٹی اے نے وضاحت دیدی
اس کے علاوہ میتھی کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہونے سے 280 روپے کلو ہو گئی ہے، بینگن کی فی کلو قیمت 55 روپے، پھول گوبھی کی فی کلو قیمت 90 روپے اور شلجم کی فی کلو قیمت 120 روپے مقرر کی گئی ہے۔
سرکاری نرخ نامے میں شملہ مرچ 178روپے کلو، لیموں دیسی 670 روپے کلو، مٹر 300 روپے کلو، گھیا کدو 70 روپے کلو، گاجر چائنہ 78 روپے کلو اور کریلے کی قیمت 160 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔
سیب گاجا 194 روپے، سیب کالاکولو 175 روپے، آڑو 265 روپے کلو، امرود 170 روپے کلو، ناشپاتی 210 روپے کلو، انگور سندر خانی 415 روپے کلو میں دستیاب ہے۔