پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاریاں  ،4 سیکیورٹی ،روشنیاں بند ہونے پر 5 سی ڈی اے اہلکار معطل

Sep 11, 2024 | 12:15:PM
پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاریاں  ،4 سیکیورٹی ،روشنیاں بند ہونے پر 5 سی ڈی اے اہلکار معطل
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)پارلیمنٹ سے ارکان کی گرفتاریوں کا معاملہ، سیکیورٹی میں غیر ذمہ داری پر سارجنٹ ایٹ آرمز اشفاق اشرف کو معطل کردیا گیا، پارلیمنٹ کی سیکیورٹی میں ناکامی پر دیگر 4 اہلکار بھی معطل کردئیے گئے۔ معطل ہونے والوں میں سکیورٹی اسسٹنٹ اور 3 جونئیر اسسٹنٹ سکیورٹی شامل ہیں ، اسپیکر ایاز صادق نے اہلکاروں کو 4ماہ کیلئے معطل کیا ہے۔لائٹس بند ہونے پر سی 

پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاریوں کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے پارلیمنٹ کی سیکیورٹی پر مامور افسروں کو معطل کردیا ۔4 ماہ کیلئے معطل کیے گئے سارجنٹ ایٹ آرمز اشفاق اشرف بھی شامل ہیں ۔دیگر معطل ہونے والوں میں سیکیورٹی اسسٹنٹ وقاص احمد اور 3 جونئیر اسسٹنٹ سیکیورٹی عبیداللہ، وحید صفدر اور محمد ہارون شامل ہیں ۔

یاد رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے  پارلیمنٹ ہاؤس سے گرفتارکئے گئے پی ٹی آئی رہنماؤں کوفوری رہاکرنے کاحکم دیا تھا ۔

 سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس  ہوا، سپیکر قومی اسمبلی نے گزشتہ روز کے واقعے پر کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل رات جو پارلیمنٹ پر ہوا اسے تیسرا حملہ سمجھتا ہوں، اس پر خاموش نہیں رہا جا سکتا،تمام  ایم این ایز ان کے کولیگ ہیں اوران کی بے عزتی برداشت نہیں کرسکتا۔

دوسری جانب اسپیکر اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس میں کام کرنے والے سی ڈی اے کے پانچ اہلکار معطل کر کے پارلیمنٹ سے تبدیل کر دیے،تبدیل کیے گئے اہلکاروں میں مظفر حسین الیکٹریشن، ظہیر عباس الیکٹریشن اور ذوالفقار علی جنریٹر آپریٹر شامل ہیں ۔رضا علی فائر الارم اور ارشد کھوکھر فائر الارم کوبھی معطل کر دیا گیا ۔