(ویب ڈیسک) معروف امریکی گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کی حمایت میں سامنے آگئیں۔
ٹیلرسوئفٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بلّی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ میں 2024ء کے صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس اور ٹم والز کو ووٹ دوں گی،میں کملا ہیرس کو ووٹ اس لیے دوں گی کیونکہ وہ حقوق کے لیے لڑتی ہیں اوراسی وجہ سے مجھے یقین ہے کہ ہمیں ایک جنگجو کی ضرورت ہے۔
معروف گلوکارہ نے لکھا کہ میرے خیال میں وہ ایک مضبوط ہاتھ رکھنے والی ہونہار رہنما ہیں،مجھے یقین ہے کہ ہم ان کی پُرسکون قیادت میں اس ملک میں اور بھی بہت کچھ کر سکتے ہیں۔
امریکی گلوکارہ نے ٹم والز کو نائب صدر کے عہدے کے لیے امیدوارمنتخب کرنے پر بھی کملا ہیرس کی تعریف کی،انہوں نےاپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میں نے اپنی تحقیق مکمل کرکے فیصلہ کرلیا ہے،آپ کو اپنا فیصلہ خودتحقیق کر کے کرنا ہے۔
ٹیلرسوئفٹ نے مداحوں پر زور دیا کہ اپنا ووٹ رجسٹر کروائیں تاکہ جلدی اور آسانی سے اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں۔