(عابد چودھری)غربت اور مہنگائی سے پریشان شہری میڈیکل سٹور سے 2 دودھ کے ڈبے لیکر فرار ہوگیا۔
میڈیکل سٹور سے دودھ کے ڈبے چوری کرنے کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔سی سی ٹی وی کے مطابق شہری میڈیکل سٹور میں داخل ہوتا ہے، ادویات اور 8 ہزار مالیت کے 2 خشک ڈبے نکلواتا ہے جس کے بعد میڈیکل سٹور کا ملازم کچھ اور ادویات لینے کے لیے دوسری جانب جاتا ہے ، اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہری دونوں دودھ کے ڈبے اٹھا کر فرار ہوجاتا ہے،نوسرباز دودھ کے ڈبے لیکر اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر فرار ہوتا ہے۔
دوسری جانب سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دودھ کے ڈبے لیکر فرار ہونے والے شہری کا چہرہ بھی واضح دکھائی دے رہا ہے۔