پولیس اہلکاروں کے ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عرفان ملک) پنجاب پولیس کے جوان جو ڈیوٹی سرانجام دینے کی بجائے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں ، ان سب کے لئے حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس کی ہدایات پر پنجاب پولیس پر ٹک ٹاک ، فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو استعمال کرنے پر پابندی لگا دی گئی جبکہ پولیس یونیفارم میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ویڈیوز اپ لوڈ نہ کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔
پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ یونیفارم میں ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کر رہی جبکہ پنجاب پولیس کے افسران اور خواتین اہلکاروں کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی آئے روز وائرل ہو رہی تھیں۔