(ویب ڈیسک) بالی وُڈ دبنگ اسٹارسلمان خان کودنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں کے برینڈ کے مالک کی جانب سےگھڑی پہنائے جانے کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ۔
دنیا کی امیرترین شخصیات جن میں مارک زکربرگ اور مکیش امبانی بھی شامل ہیں،جیکب اینڈ کو کمپنی کی مہنگی ترین گھڑیوں کا انتخاب کرتے ہیں جس کے مالک جیکب ایریبو ہیں۔
سلمان خان کو گھڑی پہنانے کی وائرل ویڈیوجیکب ایریبو کے انسٹاگرام اکائونٹ سے شیئر کی گئی ہے۔
ویڈیومیں دیکھاجاسکتا ہے کہ اداکارجیکب ایریبو کے ساتھ کھڑے ہیں اورہیروں سے بھری گھڑی پہننے میں ان کی مدد کررہے ہیں، گھڑی میں سینکڑوں ہیرے جڑے ہوئے ہیں اوران کی چمک دیکھ کر ہی اس کی قیمت کا اندازہ لگایاجاسکتاہے،یہ بھی کہاجارہاہے کہ اس گھڑی کی مالیت ایک ارب روپے سے زائدہے۔
ویڈیومیں سلمان خان گھڑی پہننے کے بعد اسے کیمرے کے سامنے دکھا رہے ہیں،انہیں جیکب کو گلے لگاتے اور مسکراتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے،ویڈیو کے کیپشن میں جیکب نے لکھا کہ میں کسی کو اپنی گھڑی ٹرائی کرنے نہیں دیتا ہوں مگرمیں نے سلمان خان کے لیے ایسا کیا ہے۔