بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ ، صارفین پر 43 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا

Sep 11, 2024 | 16:06:PM
بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ ، صارفین پر 43 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی )مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے مزید بری خبر، نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر سے اضافہ کردیا جس کا نوٹیفکیسشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپیہ 74 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔بجلی اپریل تا جون 2024 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی اپریل تا جون 2024 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے، اضافے کی وصولی ستمبر تا نومبر 2024 کے 3 ماہ میں کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین پر بجلی کی قیمت میں اضافے کے باعث 43 ارب 23 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔