آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم اور محمدرضوان کی ترقی

بولرز میں روی چندرن ایشون پہلےاورشاہین  شاہ ایک درجےترقی کے بعد ٹاپ 10 میں آگئے

Sep 11, 2024 | 16:25:PM

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کی پلیئرز رینکنگ جاری کردی گئی جس میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی ایک ایک درجہ ترقی دیکھنے میں آئی ہے۔

  آئی سی سی کی جانب سے  ٹیسٹ کرکٹ پلیئر رینکنگ میں  انگلینڈ کے جو روٹ  بدستور  پہلے نمبر پر ہیں،انگلینڈ کے ہیری بروک 7 درجے ترقی کے بعد   12 ویں  نمبر پر  آگئے ہیں ۔ 

دوسری جانب پلئیر رینکنگ میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان ایک درجے ترقی کے بعد  10 ویں سے 9 ویں نمبر پر  اور سابق کپتان بابر اعظم  ایک درجے ترقی کے بعد 12 ویں  سے 11 ویں  نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر ہے جبکہ پاکستان کےشاہین  شاہ آفریدی ایک درجےترقی کے بعد ٹاپ 10 میں آگئے ہیں۔

مزیدخبریں