شکیب الحسن کے بعد بنگلا دیش کے ایک اور سابق کپتان کیخلاف مقدمہ درج

Sep 11, 2024 | 17:19:PM

(24 نیوز)بنگلادیش ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن کے بعد مشرفی مرتضیٰ کے خلاف بھی مقدمہ  درج کرلیا گیا۔

 بنگلادیشی میڈیا کے مطابق شیخ مصطفیٰ المضاہد الرحمان نے ناریل صدر پولیس اسٹیشن میں طالب علموں پر حملے کے الزام  کا مقدمہ درج کرایا ہے جس میں مشرفی مرتضیٰ سمیت ان کے والد کو بھی  نامزد کیا گیا ہے، طالب علموں پر حملے کے الزام میں 90 افراد کو نامزد کیا گیا ہے  جس میں کرکٹر بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سابق کپتان شکیب الحسن پر بھی بنگلا دیش میں قتل کے الزام میں مقدمہ درج ہے، کرکٹرپاکستان سے واپس بنگلا دیش نہیں گئے تھے بلکہ  براستہ دبئی انگلینڈ چلے گئے تھے۔

مزیدخبریں