(24نیوز) خیبرپختونخوا کے علاقے پاراچنار میں ایک عجیب و غریب واقعہ دیکھنے میں آیا جہاں مسافر نے 20 روپے واپس نہ کرنے پر ڈرائیور کا کان چبا ڈالا۔
ڈرائیور امجد علی کی جانب سے پاراچنار تھانے میں شکایت درج کروائی گئی جس میں انھوں نے بتایا کہ وہاب علی اور ایک خاتون مسافر کو شہر سے اٹھا کر کالج کالونی میں اتارا، منزل پر پہنچ کر مسافر نے 100 روپے کرایہ دیا اور 20 روپے واپس کرنے کا مطالبہ کیا لیکن ڈرائیور نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے رستے کا اتنا ہی کرایہ بنتا ہے، تو وہاب علی نے اس پر حملہ کرتے ہوئے اس کا کان کاٹ لیا۔واقعہ پیش آنے کے بعد زخمی ہونے والے ڈرائیور کو فوری طور طبی امدا کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب پولیس نے شکایت درج ہونے کے بعد ملزم وہاب علی کو گرفتار کر لیا ہے.