گورنر خیبرپختونخوا نے مشال یوسفزئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری پر دستخط کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی جانب سے مشیر برائے سماجی بہبود مشال یوسفزئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں ۔
کے پی کے حکومت کی جانب سے 2ہفتے قبل سمری گورنر کو بھجوائی گئی تھی، مشال یوسفزئی مشیر برائے سماجی بہبود کے عہدے پر فائز تھیں،ذرائع کے مطابق مشال یوسفزئی پارٹی کے مرکز میں زیادہ مصروف ہوتی تھیں اور سینئر قیادت کو تحفظات تھے اور اس سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی آگاہ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں مشال یوسفزئی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ محکمہ سماجی بہبود و ترقی نسواں اور زکوٰۃ و عشر نے خیبرپختونخوا حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے برخلاف اپنے لئے اور سیکرٹری کے لئے گاڑی خریدنے کی اجازت مانگی تھی۔