درد کی وجہ سےڈینٹسٹ پاس آئی،سشمیتا کی سابق بوائے فرینڈ کیساتھ  ویڈیو وائرل

Sep 11, 2024 | 17:47:PM

(24 نیوز) بالی وڈ کی اداکارہ سشمیتا سین کی اپنے پرانے بوائے فرینڈ روہن شال کے ساتھ ویڈٰو وائرل ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اپنے بوائے فرینڈ روہن شال کے ساتھ  ایک ڈینٹل کلینک سے باہر آتی ہیں کہ پاپارازی ان کی ویڈیوز اور تصاویر بنانےلگتے ہیں جس پر سشمیتا سین حیرانی کا اظہار کرتی ہیں۔

اداکارہ اس موقع پر کہتی ہیں کہ آپ لوگ ڈینٹسٹ کے کلینک کے باہر تصاویر اور ویڈیوز کیسے بناسکتے ہیں؟  

میرے دانت میں شدید دردہونے کی وجہ سے ڈاکٹر نے انجیکشن لگایا ہے ،اب درد بہتر ہےلیکن ٹھیک طرح سے بول بھی نہیں پارہی اور نہ ہی ہنس پا رہی ہوں۔

مزیدخبریں