ٹیلر سوئفٹ کی کاملا ہیرس کی حمایت پر ایلون مسک کا متنازعہ ردعمل، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

Sep 11, 2024 | 18:04:PM

ویب ڈیسک : امریکا کی معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی طرف سے نائب صدر کاملا ہیرس کی حمایت کے بعد ایلون مسک نے ایک متنازعہ ٹویٹ کر کے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ٹیلر سوئفٹ نے 2024 کے صدارتی انتخاب میں کاملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ایلون مسک کی جانب سے عجیب و غریب ردعمل دیا گیا۔ ٹیلر سوئفٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے معلومات کی غلطیوں پر تشویش کا اظہار کیا، خاص طور پر AI تصاویر کے بارے میں جو جھوٹا دعویٰ کرتی تھیں کہ وہ ٹرمپ کی حمایت کرتی ہیں۔ اداکارہ ٹیلر  نے ہیرس اور ان کے ساتھی ٹکٹ کی حمایت کی اور اپنے مداحوں کو ووٹ کے لیے رجسٹر ہونے کی ترغیب دی، چاہے وہ کسی بھی امیدوار کی حمایت کریں۔

انسٹاگرام کی اس پوسٹ کو چند گھنٹوں میں لاکھوں لائکس ملیں ہیں اور اس میں ٹرمپ کے نائب صدر کے امیدوار، سینیٹر جے ڈی وینس کی طرف سے ڈیموکریٹس کو ”بچوں سے محروم بلیوں کی مالکن“ کہنے پر مزاحیہ جواب دیا گیا جس میں اداکارہ نے خود کو بھی اس میں شامل کیا۔

اس دوران ایلون مسک نے ٹیلر سوئفٹ کی پوسٹ پر ایک متنازعہ ٹویٹ کیا جس میں انھوں نے لکھا کہ ”ٹھیک ہے ٹیلر، تم جیت گئی ہو، میں تمہیں ایک بچہ دوں گا اور تمہارے بلیوں کی زندگی بھر حفاظت کروں گا“۔

بحث کے دوران ایلون مسک نے ہیرس اور میڈیا پر تنقید کرنے والے پوسٹس کو ری ٹویٹ کیا لیکن اس میں ٹرمپ کی براہ راست تعریف کم ہی کی، انہوں نے انتخابی مقابلے کو خود اور ٹیلر سوئفٹ کے درمیان معرکہ قرار دینے والے پوسٹس پر ہنسی کے ایموجی کے ساتھ ردعمل دیا۔

مزیدخبریں