امیتابھ بچن'کون بنے گا کروڑ پتی'کرنے کا کروڑوں معاوضہ لیتے ہیں؟

Sep 11, 2024 | 18:07:PM

(24 نیوز) بالی ووڈ  کے مہشور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن  بھارتی شو "کون بنے گا کروڑ پتی" ہوسٹ کرنے کا فی قسط  کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ حیرت انگیز تفصیلات سامنے آگئیں۔

بالی ووڈ  کے"بگ بی " امیتابھ بچن سال 2000 سے شو"کون بنے گا کروڑ پتی"کی میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور آج کل سیزن 16 کی میزبانی کررہے ہیں۔

 ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کے سیزن 16 کے لیے امیتابھ بچن کے معاوضے کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن شو کے سیزن 16 کے لیے ایک قسط کا معاوضہ 5 کروڑ بھارتی روپے وصول کررہے ہیں۔ 
اتنے زیادہ معاوضے کے بعد سوشل میڈیا پر مزے مزے کے تبصرے ہونے لگے۔ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ"کون بنے گا کروڑ پتی" سے کوئی کروڑ پتی بنا ہو نا ہو ، امیتابھ بچن ضرور بن گئے ہیں۔

مزیدخبریں