11اور12ربیع الاول کو سرکاری چھٹی کا اعلان کیا جائے،گورنر سندھ 

Sep 11, 2024 | 18:14:PM
11اور12ربیع الاول کو سرکاری چھٹی کا اعلان کیا جائے،گورنر سندھ 
کیپشن: کامران ٹیسوری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاہے کہ 11اور12ربیع الاول کو سرکاری چھٹی کا اعلان کیا جائے،اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ رہا ہوں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کاکہناتھا کہ اس سال بھی گورنر ہاؤس عیدمیلادالنبیﷺ پر سجا رہے گا، 14ستمبر کوگورنر ہاؤس میں محفل ہوگی، عوام کیلئے دروازے کھلے ہوں گے،ختم نبوت گولڈن جوبلی کا پروگرام گورنر ہاؤس میں منعقد کیا جائے گا، 14اگست اور 6ستمبر کا ہم اپنا ہی ریکارڈ توڑنے جارہے ہیں،کامران ٹیسوری نے کہاکہ 11اور12ربیع الاول کو سرکاری چھٹی کا اعلان کیا جائے،اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ رہا ہوں۔

گورنر سندھ کا مزید کہناتھا کہ میئر کراچی سے درخواست ہے سڑکوں کی فوری مرمت کریں،میئر کراچی سیاسی جواب مت دیجیئے گا ، کام کرا دیجیئے گا، مدینہ کی ریاست کے دعوے کرنے والے صرف باتیں کرتے تھے،ماضی کی حکومت گورنر ہاؤس کے دروازے کھولنے کے دعوے کرتی تھی،ان کا کہناتھا کہ جس دن منافقت کی سیاست سیکھنی ہوگی  بانی پی ٹی آئی کے پاس جاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں:تنخواہوں میں 20سے 25فیصد اضافہ، وزارت خزانہ نے منظوری دیدی