پاکستان کو دوبارہ بھی شکست دے سکتے ہیں: پاکستانی نژاد امریکی باؤلر

Sep 11, 2024 | 18:21:PM
پاکستان کو دوبارہ بھی شکست دے سکتے ہیں: پاکستانی نژاد امریکی باؤلر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستانی نژاد امریکی فاسٹ باؤلر علی خان کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوبارہ بھی شکست دے سکتے ہیں۔

امریکی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں پاکستان کے خلاف میچ سے متعلق سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم پر کوئی پریشر نہیں تھا بلکہ دباؤ میں تو پاکستانی کرکٹ ٹیم تھی، ہمیں پتا تھا کہ ہم اس قابل ہیں کہ انہیں ہرا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس میچ میں باؤلنگ، بیٹنگ، فیلڈنگ اور فٹنس سمیت تمام شعبوں میں پاکستان کو شکست دی، ہم پاکستان کو دوبارہ شکست دینے کے قابل ہیں،  میرے نزدیک واقعی ہماری ایک اچھی ٹیم ہے، بہت اچھی بات ہوگی اگر ہم پاکستان کے خلاف پھر کھیلیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور سابق کپتان کیخلاف مقدمہ درج

امریکی فاسٹ باؤلر نے کہا کہ اگر ہمارے پاس پوری قوت کا سکواڈ ہو تو ہم اپنے اچھے دن میں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں پاکستان کو گروپ سٹیج میں امریکا کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔