(24نیوز) پاکستان کی معرف ٹک ٹاکر و ماڈل جنت مرزا نے جاپانی فیشن انڈسٹری میں بھی قدم رکھ دیا , جاپانی ماڈلنگ ایجنسی کےفیشن شو میں ریمپ واک کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے پاکستان کے بعد جاپانی فیشن انڈسٹری میں بھی قدم رکھ دیا، ٹک ٹاکر نے چند گھنٹوں پہلے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں انھیں جاپانی ماڈلنگ ایجنسی کےفیشن شو میں ریمپ واک کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
انسٹاگرام پر ریمپ واک کی تصاویر شئیر کرنے پر مداحوں اور ٹک ٹاکرز ساتھیوں کی جانب سے ان کی کافی تعریف کی گئی ، کئی مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ آپ لال جوڑے میں بہت خوبصور ت لگتیں ہیں۔
خیال رہے کہ معروف ماڈل جنت مرزا کے ٹک ٹاک پر 25.3 ملین اور انسٹاگرام پر 5.9 ملین فالوورز ہیں۔