کبھی بچے پیدا نہیں کرسکوں گی: سلینا گومز کا انکشاف

Sep 11, 2024 | 18:29:PM

(24 نیوز) امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ زندگی بھر کبھی ماں نہیں بن سکتیں۔

سلینا گومز نے فیشن میگزین ’وینٹی فیئر‘ کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نےاپنی فیملی شروع کرنے اور  طبی پیچیدگیوں پر بھی کھل کر بات کی۔انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کو اپنے پیٹ میں نہیں پال سکیں گی، ان کا جسم بچے کا وزن برداشت نہیں کر پائے گا۔

ان کے مطابق ڈاکٹروں نے جب انہیں بتایا کہ وہ اپنے بچوں کو خود کبھی پیدا نہیں کر سکیں گی تو انہیں سن کر بہت افسوس ہوا اورطویل عرصے تک ڈپریشن میں بھی رہی۔ہر انسان کے لیے سب سے اہم چیز فیملی ہوتی ہے اور ہر عورت کی طرح میں بھی اپنی فیملی شروع کرنا چاہتی ہوں لیکن میرے لیے یہ مکمن نہیں ہے کیونکہ طبی مسائل کی وجہ سے میں ماں نہیں بن سکتی۔اگر میں نے کبھی بچہ پیدا کرنے کی کوشش کی بھی تو اس سے میری اور بچے دونوں کی زندگی کو خطرہ ہو گا۔

مزیدخبریں