(24 نیوز) میزبان و اداکارہ مایا خان نے اعتراف کیا ہے کہ شادی کے اگلے لمحے ہی انہیں احساس ہوگیا تھا کہ انہوں نے غلط فیصلہ کیا ہے۔
مایا خان نے حال ہی میں ایک نجی پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شادی سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ اداکارہ کا کہناتھا کہ شادی کے بندھن میں بندھنے کے اگلے ہی لمحے انہیں احساس ہوچکا تھا کہ ان سے غلطی ہوگئی مگر اس کے باوجود چار سال تک شادی چلائی اور تشدد برداشت کرتی رہی۔
ان کے مطابق شادی کے بعد تشدد اور دیگر مسائل کی وجہ سے وہ شدید ڈپریشن کا شکار رہیں اور انہوں نے انزائٹی میں مشکل وقت بھی دیکھا۔انہوں نے کہا کہ شادی کے کچھ وقت بعد ہی غلط چیزیں سامنے آنے لگ گئیں تھیں لیکن اس کہ باوجود ان پر یقین نہیں کیا، کیوں کہ امید تھی کہ سب کچھ بہتر ہوجائیگا، تاہم چیزیں بہتر نہیں ہویں۔