پارلیمنٹ ہاؤس سے ممبران اسمبلی کی گرفتاریاں، سیکرٹری قومی اسمبلی نے سیکرٹری وزارتِ داخلہ کو خط لکھ دیا

Sep 11, 2024 | 19:30:PM

(عثمان خان) پارلیمنٹ ہاؤس کی حدود سے ممبران قومی اسمبلی کی گرفتاریوں پر سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین نے سیکرٹری وزارت داخلہ خرم آغا کو خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کی حدود سے ممبران قومی اسمبلی کی گرفتاریوں پر سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین نے سیکرٹری وزارت داخلہ کیپٹن (ر) خرم آغا کو خط  لکھ دیا، خط میں لکھا گیا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کی حدود سے مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے معزز ممبران کو گرفتار کیا گیا، سپیکر قومی اسمبلی نے اس واقع پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کل تعطیل کا اعلان
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خط میں یہ بھی لکھا گیا کہ وزارتِ داخلہ اس حوالے سے معاملہ کی انکوائری کرے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو پیر کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں