جیکب آباد میں پولیو ورکر کیساتھ مبینہ زیادتی

Sep 11, 2024 | 19:39:PM
جیکب آباد میں پولیو ورکر کیساتھ مبینہ زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد علی میرانی)جیکب آباد کے تھانے مولا داد کی حدود میں پولیو ورکر کیساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے نواحی گاؤں اللہ بخش جکھرانی میں پولیو کے قطرے پلانے جانےوالی پولیو ورکرسے مبینہ زیادتی کی گئی ہے ، خاتون کو طبی امداد کیلئے جمس ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر ظہور مری اور ایس ایس پی سُمیر نور چنہ ہسپتال پہنچ گئے۔
ڈی سی ظہور مری کا کہنا تھا کہ پولیو ورکرکے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی ہے میڈیکل کے بعد تصدیق ہوگی,پولیو ورکر کو بچوں کو قطرے پلانے کےلیے خالی مقام پر لےجاکر موبائل فون چھین لیا گیا اور اسلحے کے زور پر زیادتی کی کوشش کی گئی ، ایس ایس پی سمیرنور چنہ کا کہنا تھاکہ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارےجا رہے ہیں جلد گرفتاری عمل میں لائی جائیگی ۔