اداکارہ ملائیکہ اروڑا کے والد کی مبینہ خودکشی، پولیس بیان نے تہلکہ مچا دیا

Sep 11, 2024 | 19:49:PM

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و میزبان ملائیکہ اروڑا کے والد کی مبینہ خودکشی پر پولیس کی جانب سے اہم بیان جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملائیکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا نے بھارت کے شہر ممبئی میں اپنے اپارٹمنٹ کے ٹیرس سے مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی، واقعے سے متعلق پولیس احکام نے بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ خودکشی کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آئیں جبکہ ان کا کوئی سوسائیڈ نوٹ بھی تاحال سامنے نہیں آیا، انیل اروڑا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے بھجوادیا گیا ہے جبکہ اس معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ انیل اروڑا اپارٹمنٹ کی چھٹی منزل پر رہتے تھے، ابتدائی طور پر یہ خودکشی لگ رہی ہے لیکن اسکی تمام زاویوں سے تحقیقات کر رہے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیکہ اپنے والد کی موت کے وقت اپنے گھر پر موجود نہیں تھیں، اداکارہ اس لمحے پونے میں موجود تھیں جو فوری طور پر ممبئی پہنچیں۔

بھارتی سرکاری نیوز ایجنسی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ انیل اروڑا نے خودکشی نہیں کی، بلکہ انکی موت حادثاتی طور پر ہوئی ہے۔ 

مزیدخبریں