دعا بھٹو کی حلیم عادل شیخ سے خلع کی درخواست منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی غربی نے دعا بھٹو کی جانب سے دائر کردہ حلیم عادل شیخ سے خلع کی درخواست منظور کر لی۔
سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی غربی نے دعا بھٹو کی دعا بھٹو کی پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ سے خلع کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ فریقین کے درمیان مصالحت کی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ ہاؤس سے ممبران اسمبلی کی گرفتاریاں، سیکرٹری قومی اسمبلی نے اہم قدم اٹھا لیا
بعد ازاں فاضل جج نے بچے کے اخراجات کی مد میں حلیم عادل شیخ کو 24 ہزار روپے ماہانہ دینے کا حکم جاری کرتے ہوئے بچے کے اخراجات سے متعلق کیس کی مزید سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کر دی۔