پاکستان میں نئے آئی فون 16 کی قیمت 6 لاکھ سے زیادہ؟

Sep 11, 2024 | 21:06:PM

(24 نیوز) ایپل کے آئی فون کی 16 سیریز کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے، کمپنی کی اس نئی سیریز کے 4 ماڈلز آئی فون 16، 16 پلس، 16 پرو اور 16 پرو میکس ہیں جو کہ ایپل انٹیلی جنس یعنی (جنریٹیو آرٹی فیشل انٹیلی جنس) پر مبنی ہیں۔ نئے آئی  فونز ابھی تک کہیں بھی تجارتی طور پر دستیاب نہیں ہیں لیکن اس ماہ کے آخر میں پاکستان سمیت عالمی سطح پر متعارف کرائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  آئی فون 16 کی قیمت امریکہ میں 800 ڈالر ہے، یعنی پاکستان میں اس کی ممکنہ قیمت  دو لاکھ 22 ہزار 735 روپے بنتی ہے۔ اس قیمت کے اوپر 25 فیصد مقررہ سیلز ٹیکس شامل کرنے سے یہ قیمت دو لاکھ 79 ہزار 154 روپے روپے تک پہنچ جاتی ہے اور پی ٹی اے ٹیکس شامل کرنے کے بعد آئی فون 16 کی قیمت پاکستان میں تین لاکھ 30 ہزار روپے سے زیادہ ہوگی۔

سب سے مہنگا آئی فون 16 پرو میکس، جس کی قیمت امریکہ میں 1 ہزار199 ڈالر ہے، اس کی قیمت 5 لاکھ روپے سے بھی اوپر ہوگی  جبکہ اس کے زیادہ سٹوریج والے ویریئنٹس 6 لاکھ روپے تک میں ملنے کی توقع ہے۔

مزیدخبریں