نیپرا نے کے الیکٹرک پر 1 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سال 2022 اور 23 میں جان لیوا واقعات پرکے الیکٹرک کو شوکاز جاری کرنے کے بعد نیپرا نےکراچی الیکٹرک کے خلاف بڑا 1کروڑ جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیپرا نے کے الیکٹرک پر 1 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے 19 صفحات پرمشتمل فیصلہ جاری کردیا ہے،فیصلے کے مطابق کے الیکٹرک کو جاں بحق ہونے والے شہری کی فیملی کو 35 لاکھ ادا کرنے اورکے الیکٹرک کوجاں بحق شہری کے خاندان میں سے ایک کونوکری دینے کا بھی حکم دیدیا ہے،نیپرا2ماہ میں حکم پر عمل درآمد کی رپورٹ جمع کروانے کا پابند ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں :متعدد وفاقی و صوبائی محکمے اور ادارے لیسکو کے کروڑوں روپےکے نادہندہ نکلے