بھارتی وزیراعظم پر تنقید کے باعث معطل مالدیپی وزراء مستعفی

Sep 11, 2024 | 21:47:PM
بھارتی وزیراعظم پر تنقید کے باعث معطل مالدیپی وزراء مستعفی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرنے کی وجہ سے معطل ہونے والے 2 مالدیپی وزراء نے کئی ماہ بعد اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مالدیپ کے 2 وزراء کو چند ماہ پہلے بھارت کے وزیراعظم نریندر پر تنقید کرنے کی وجہ سے معطل کر دیا گیا تھا، ان وزراء کے بیانات کو  بھی توہین آمیز قرار دیا گیا تھا، مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے رواں برس جنوری میں بھارتی وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنانے پر 3 وزرا کو معطل کردیا تھا، جن میں سے ایک نے مودی کو ‘مسخرہ’ قرار دیا تھا۔

مستعفی وزرا نے نریندر مودی کو مالدیپ کے شمال میں واقع بھارتی جزائر لیکشدیپ کی سیاحتی مقام کے طور پر نمایاں کرنے کے لیے کیے گئے دورے پر تنقید کا نشانہ بنا یاتھا، بھارتی وزیراعظم نے جزائر میں اپنی تصاویر جاری کی تھیں، جس میں انہیں تفریح کرتے دیکھایا گیا تھا اور زور دیا تھا کہ یہ جزائر سیاحوں کے لیے بہترین مقامات میں سے ایک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب غیر ملکی ملازمین کیلئے دنیا کا دوسرا بہترین ملک قرار

واضح رہے کہ مالدیپ کے صدر کی جانب سے معطل کیے گئے تیسرے وزیر نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا جبکہ ان کے ساتھ معطل ہونے والے 2 وزرا نے مستعفی ہونے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔