کراچی: تیل کی دکان میں خوفناک آتشزدگی، ایک شخص جھلس کر جاں بحق

Sep 11, 2024 | 21:52:PM

(انوشہ جعفری ) کراچی کےعلاقے شاہ فیصل کالونی میں تیل کی دکان میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہےجس کے باعث ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی میں تیل کی دکان میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ، البتہ ایک شخص کے جھلس کا جاں بحق ہونے کی اطلاع آئی ہے ، ایس ایس پی کورنگی  کا کہنا ہے کہ لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، رہائشی عمارت کی چھت پر موجودتمام افراد کو نکال لیا گیا ہے ۔

شاہ فیصل کالونی میں تیل کی دکان میں لگنے والی آگ  نے رہائشی عمارت کو بھی اپنے لپیٹ میں لے لیا تھا جس میں رہائش پذیر افراد جان بچانے کیلئے چھت پر چڑھ گئے جنہیں اب ریسکیو کر لیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں