محمود خان اچکزئی سے سلمان اکرام راجہ کی ملاقات،پارلیمنٹ سے ممبران کی گرفتاری پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور پاکستان تحریک انصاف سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے ملاقات کی، ملاقات میں پی ٹی آئی ممبران کی گرفتاری اور اس کے بعد کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرام راجہ کی ملاقات میں 10 ستمبر کو پارلیمنٹ پر نقاب پوش قوتوں کے حملے اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی،ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پارلیمان سپریم ہے اور اس کا تقدس اور احترام سب اداروں پر لازم ہے،جس طریقے سے پارلیمنٹ کے اندر سے ممبران قومی اسمبلی کو گرفتار کیا گیا اس نے پارلیمنٹ کا تقدس اور جمہوریت پر ہمیشہ کے لیے ایک سیاہ دھبہ لگا ہے۔
واضح رہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان جمعے کے روز پورے پاکستان میں آئین کے تحفظ اور پارلیمان کی بالادستی کے لیے ملک گیر احتجاج کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے تمام پلان چوپٹ کر دیئے