پنجاب میں 16 ستمبر سے ہمت کارڈ کی تقسیم کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )محکمہ سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال کی جانب سے پنجاب میں 16 ستمبر سے ہمت کارڈ کی تقسیم کا آغاز ہوگا۔
ترجمان محکمہ سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود معذور افراد میں ہمت کارڈ تقسیم کریں گی، پہلے مرحلہ میں 40ہزار افراد میں ہمت کارڈ تقسیم کئے جائینگے،16 ستمبر کو لاہور سے تعلق رکھنے والے پندرہ ہزار خصوصی افراد میں ہمت کارڈ تقسیم کئے جائیں گے۔ ہمت کارڈ کے ذریعے خصوصی افراد کو ہر سہ ماہی دس ہزار پانچ سو روپے کی رقم دی جائے گی۔
محکمہ کی جانب سے ہمت کارڈ کی رجسٹریشن کا آغاز جون کے ماہ میں کیا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق ہمت کارڈ کے تحت بینک آف پنجاب صوبہ میں پینسٹھ ہزار افرار کو اے ٹی ایم کارڈ جاری کرے گا جسے ہمت کارڈ کا نام دیا گیاہے،محکمہ کی جانب سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں تقریب کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔