آئمہ بیگ پاکستانی عرفی جاوید قرار

Sep 11, 2024 | 22:53:PM
آئمہ بیگ پاکستانی عرفی جاوید قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گلوکارہ آئمہ بیگ کو بولڈ تصاویر شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا ،سوشل میڈیا صارفین نے انہیں پاکستانی عرفی جاوید قرار دیدیا۔

عرفی جاوید بھارت کی بولڈ اور متنازع فیشن کو پروموٹ کرنے والی ماڈل و اداکارہ ہیں، جنہیں اپنے مختصر لباس کی وجہ سے ہمیشہ خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

آئمہ بیگ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں، جن پر صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔ آئمہ بیگ کے لباس اور فیشن کو دیکھتے ہوئے انہیں پاکستان کی عرفی جاوید قرار دیا۔

کسی نے ان کے لباس کو نامناسب قرار دیا تو کسی نے  آئے دن بولڈلباس میں تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرکے صرف وائرل ہونے کی کوشش قرار دیا۔