حکومت بلوچستان نے متعدد افسران کے تبادلے کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین)حکومت بلوچستان نے متعدد افیسران کے تبادلے کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق تعیناتی کے منتظر علی اکبر بلوچ سیکرٹری زراعت تعینات کر دیئے گئے،سیکرٹری زراعت دؤاد خان بازئی کو ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی، ڈپٹی کمشنر خضدار عارف زرکون کو ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی،ڈپٹی سیکرٹری صحت یاسر اقبال دشتی کو ڈپٹی کمشنر خضدار تعینات کر دیا گیا، ڈپٹی سیکرٹری پی آئی سی محمد زائد کو ڈپٹی کمشنر پنجگور تعینات کر دیا گیا۔