ذاتی زندگی میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دیتی: سجل علی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل سجل علی کا کہنا ہے کہ اپنی نجی زندگی میں کسی کو بھی مداخلت کی اجازت نہٰیں دیتی۔
جاندار اداکاری کے باعث پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں نام کمانے والی پاکستانی اداکاری سجل علی نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر بات کی، انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی میں کسی کو بھی مداخلت کی اجازت نہیں دیتی، اور کوشش کرتی ہیں کہ اپنی ذاتی زندگی کو اپنے تک ہی محدود رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نفیس اور عثمان خالد بٹ کی ڈانس ویڈیو وائرل
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کو سوشل میڈیا سمیت تمام پلیٹ فارمز پر ناقدین کی جانب سے بہت سے منفی تبصروں کا سامنا کرنا پڑا ہے، لیکن انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ان کو ہر جگہ سے پزیرائی بھی بہت ملی ہے، اس لئے وہ دوسری جانب کی چیزوں کو بلاک کر دیتی ہیں۔
واضح رہے کہ سجل علی نے 2009 میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ ڈرامے سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا، انہوں نے بالی ووڈ میں سری دیوی کے ساتھ فلم ’ماں‘ میں بھی جاندار کردار نبھاتے نظر آئیں، جمائمہ خان کی لکھی ہوئی فلم ’واٹ لو ٹو ود اٹ‘ میں بھی سجل نے اداکاری کے جوہر دکھائے، مزید براں مشہور پاکستانی ڈامہ ’رنگریزہ‘ کا او ایس ٹی بھی گایا۔