(24نیوز)وزیر اعظم عمران خان آج اقتصادی اور سماجی کونسل سے خطاب کریں گے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کاکہناہے کہ وزیر اعظم اقتصادی اور سماجی کونسل کے فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ کے فورم میں افتتاحی بیان دیں گے۔ فورم کا اجلاس 12 سے 15 اپریل کو پاکستان کی صدارت میں منعقد ہوگا۔
ترجمان کے مطابق چار روزہ ایف ایف ڈی فورم کی صدارت اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کریں گے،فورم کا مقصد ترقی پذیر ممالک کو کورونا سے نمٹنے کیلئے مالی تعاون کو متحرک کرنا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ وزیر اعظم نے اپریل 2020 میں ترقی پذیر ممالک کیلئے قرض سے متعلق ریلیف کی تجویز پیش کی تھی، وزیر اعظم عالمی برادری سے کورونا بحران ، پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے فوری فیصلے کرنے کا مطالبہ کریں گے، اجلاس میں دس سربراہان مملکت اور 50 وزرا شریک ہوں گے ۔
وزیر اعظم آج اقتصادی اور سماجی کونسل سے خطاب کرینگے
Apr 12, 2021 | 00:01:AM