ہم ڈسکہ میں تھوڑی سی مزید محنت کرتے توجیت جاتے، سینیٹر شبلی فراز

Apr 12, 2021 | 00:14:AM
ہم ڈسکہ میں تھوڑی سی مزید محنت کرتے توجیت جاتے، سینیٹر شبلی فراز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ڈسکہ میں ہونے والے این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں ہم نے اچھے ووٹ حاصل کئے، اگر تھوڑی اور محنت کرلیتے تو جیت جاتے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ علی اسجد ملہی کو 93 ہزار ووٹ ملنا کوئی مذاق نہیں۔شبلی فراز نے کہا کہ 93 ہزار ووٹ ملنا یہ ثابت کرتا ہے کہ عمران خان کا بیانیہ کامیاب ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کے الیکشن میں ہم تھوڑی سی محنت کرتے تو جیت جاتے۔