پاکستان بھی برطانیہ کی 21 ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل

Apr 12, 2021 | 00:43:AM

(24 نیوز)برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ ٹیکس کنٹرول کا نہ ہونا، دہشت گردی کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے مسائل سے دوچار ملک خطرہ ہیں۔اس وجہ سے پاکستان کو بھی ہائی رسک مما لک کی فہرست میں شا مل کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہائی رسک ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبر 15 واں ہے، فہرست میں شام، یوگنڈا، یمن اور زمبابوے بھی شامل ہیں۔ دسمبر 2020 کی برطانوی حکومت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ناجائز رقوم کا تبادلہ جاری ہے۔
یا د رہے کہ ہائی رسک ممالک کے تعین کی نئی تعریف کے بعد برطانیہ میں 'منی لانڈرنگ اینڈ ٹیررسٹ فنانسنگ ریگولیشن 2021' مارچ میں نافذ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جن مما لک میں سور ج کی روشنی زیادہ وہاں کورونا کمزور پڑنے کا انکشاف

مزیدخبریں