24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید درجنوں اموات اور ہزاروں نئے کیسز رپورٹ

Apr 12, 2021 | 09:30:AM
24گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید اموات اور کیسز رپورٹ
کیپشن: 24گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید اموات اور کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا کا وبال ، پورا ملک بے حال ، وائرس سے مزید 58 افراد لقمہ اجل بن گئے ، چار ہزار 584 نئے بیمار بھی رپورٹ ہوئے، مثبت کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 29 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 7 لاکھ 79 ہزار 474 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 514 نئے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4 ہزار 584 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 50 ہزار 459، سندھ میں 2 لاکھ 69 ہزار 126، خیبر پختونخوا میں 99 ہزار 595، بلوچستان میں 20 ہزار 321، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 127، اسلام آباد میں 66 ہزار 380 جبکہ آزاد کشمیر میں 14 ہزار 594 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق   اب تک 6 لاکھ 34 ہزار 835 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 201 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 58 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہزار 501 ہوگئی۔ پنجاب میں 6 ہزار 988، سندھ میں 4 ہزار 530، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 651، اسلام آباد میں 611، بلوچستان میں 215، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 403 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔