(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ملک سے محبت بے مثال ہے، مسلسل دسویں ماہ بھی ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے باوجود ریکارڈ ترسیلات زر بھجوائی گئیں، مارچ میں ترسیلات زر 43 فیصد اضافے سے 2 ارب 70 کروڑ ڈالر رہیں، ترسیلات زر میں 26 فیصد اضافے پر اوورسیز پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں۔