لاک ڈاؤن سے متعلق این سی او سی کا بڑا فیصلہ !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے پنجاب حکومت کی تجویز پر مزید 2 ہفتوں کا لاک ڈاؤن لگانے سے انکار کردیا۔
اسلام آباد میں این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں رمضان المبارک سے متعلق نئے ایس او پیز پر غور کیا گیا۔دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزارت صحت اور وزارت تعلیم کے سیکریٹریز نے بھی شرکت کی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن مزید 2 ہفتے بڑھانے اور لاہور کو مکمل بند کرنے کی تجویز پر بھی مشاورت کی گئی ۔ذرائع کے مطابق این سی او سے نے پنجاب حکومت کی دوہفتوں کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا۔اجلاس میں صورتحال کو دوسے تین دن تک مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔روان ہفتے جائزہ لینے کے بعد لاک ڈاؤن بارے فیصلہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پوپلزئی مان گئے۔۔ چاند دیکھنے اور اعلان کرنے کی حکمت عملی طے پاگئی