(24نیوز)پولیو کے خاتمہ کےلئے ہرشخص کی کاوش سےپاکستان کا دوسرا بڑا شہر لاہور پولیو سے پاک ہو گیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے کہ لاہور کا پولیو سے پاک ہونا ڈاکٹروں اور پولیو ورکرز کی محنت اور بچوں کے والدین کے تعاون کا نتیجہ ہے۔لاہور میں پولیو کا پانچواں ماحولیاتی نمونہ بھی منفی ہو گیا ہے، چار ماحولیاتی نمونے پہلے ہی منفی ہو چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شہر کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے انتظامیہ اور افسروں نے بھی بھرپور کام کیا، سب نے مل کر لاہور کو پولیو فری ہی رکھنا ہے۔ والدین پختہ عزم کریں کہ بچوں کو ہر بار پولیو کے قطرے ضرور پلانے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا ملکی معیشت پر صبح صبح اہم ٹویٹ