(24نیوز)سعودی عرب میں حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں کی وجہ سے بند جدہ کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو کئی گھنٹوں بعد پروازوں کے لئے کھول دیا گیا۔
ٖغیرملکی میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں کے سعودی عرب پر حملوں کے پیش نظر جدہ ائیرپورٹ کو ہر قسم کی پروازوں کے لئے بند کیا گیا اور کسی بھی پرواز کو ٹیک آف کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ دنیا بھر سے جدہ کی پروازوں کو متبادل ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے کے لئے بھیجا گیا، بیشتر پروازوں کو مدینہ منورہ کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کروایا گیا۔بعدازاں سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو پروازوں کے لئے کھول دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا کون ساشہر ’’پولیو ‘‘سے پاک؟