کورونا کی تیسری لہر سے بچاؤ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ  !!!

Apr 12, 2021 | 10:52:AM

(24نیوز)کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بچاؤ کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے اہم فیصلہ کرلیا۔معمول کے تمام کیسز موخر کرنے کے فیصلے میں 16 مئی تک توسیع کردی گئی۔16 مئی تک  عدالت میں معمول کے کیسز پر سماعت نہیں ہو گی۔

رجسٹرار آفس نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ  اطہر من اللہ کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطا بق 11 اپریل تک صرف اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت ہو گی۔ضمانت، حکم امتناع، اور حقیقی ہنگامی نوعیت کے کیسز سنیں جائیں گے۔اہم نوعیت کے مقدمات چیف جسٹس اطہر کی منظوری سے سماعت کیلئے مقرر کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاؤن سے متعلق این سی او سی کا بڑا فیصلہ !!!
 

مزیدخبریں