دو ماہ گزر گئے ۔۔عثمان ڈار کی بحالی کا نوٹیفیکیشن نہ ہو سکا

Apr 12, 2021 | 12:08:PM

 (24نیوز)دو ماہ گزر گئے لیکن عثمان ڈار کی بحالی کا نوٹیفیکیشن نہ ہو سکا۔معاون خصوصی برائے نوجواناں امور کے نوٹیفیکیشن کے لئے رابطے جاری۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو ڈسکہ الیکشن کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔

ڈسکہ ضمنی الیکشن ہارنے کے بعد عثمان ڈار متحرک ہو گئے۔معاون خصوصی برائے نوجواناں امور کے نوٹیفیکیشن کے لئے رابطے شروع کردئیے۔واضح رہے کہ عثمان ڈار کامیاب نوجوان پروگرام سمیت دیگر پروگرام دیکھ رہے تھے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کو ڈسکہ الیکشن کی رپورٹ پیش کر دی گئی،ذرائع کے مطابق وزیراعظم ڈسکہ الیکشن ہارنے پر نالاں ہیں۔ ادھر عثمان ڈار کا معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ڈسکہ الیکشن مہم کیلئے ڈی نوٹیفائی ہوا تھا ،جلد بحالی کا نوٹیفیکیشن ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیںبھارت میں کورونا کی صورتحال بدترین...
 

مزیدخبریں