نیب مریم نواز کو گرفتار ی سے10روز قبل آگاہ کرے: لاہور ہائیکورٹ

Apr 12, 2021 | 12:16:PM

(24نیوز) جاتی امرا اراضی کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو لیگی نائب صدر مریم نواز کی گرفتاری سے 10 روز قبل آگاہ کرنے کا حکم دے دیا۔ بعدازاں عدالت نے لیگی رہنما کی درخواست ضمانت نمٹا دی۔

جاتی عمرہ اراضی کیس میں پیشی کے لئے  لیگی رہنما مریم نواز لاہور ہائیکورٹ پہنچیں۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رُکنی بنچ نے جاتی امرا اراضی کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ مریم نواز نے موقف اپنایا کہ  عمران خان حکومت کو بچانے کیلئے نیب درخواستگزار کو گرفتار کر سکتا ہے۔ حکومت کے دباؤ پر نیب درخواستگزار کو گرفتار کرنا چاہتا ہے، نیب حکومت کے اشارے پر سیاسی مخالفین کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔

لیگی رہنما موقف اپنایا کہ نیب نے 15 سو کنال اراضی سے متعلق انکوائری شروع کر رکھی ہے، انکوائری میں شامل تفتیش ہونا چاہتی ہوں مگر گرفتاری کا خدشہ ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ درخواستگزار کو عبوری ضمانت منظور کرے۔

واضح رہے کہ  لاہور ہائیکورٹ نے لیگی رہنما مریم نواز کی 12اپریل تک کی عبوری ضمانت منظور  کی تھی  اور  نیب سے جواب بھی طلب کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کا طویل ترین ...اور مختصر روزہ  کہاں ہوگا؟

مزیدخبریں