(24نیوز)گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر میں معیشت مثبت اعداد و شمار کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں انتہائی کم آمدنی والا بھی آسان شرائط پر قرضے حاصل کرکے اپنے گھر کا مالک بن سکے گا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ کورونا وبا کی تیسری لہر دنیا کیلئے خطرناک اور چیلنجنگ ہے اس کے برعکس پاکستان کے معاشی اعشاریے مثبت ٹریک پر گامزن ہیں۔ سیمنٹ، آٹوز اور لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کےشعبے میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، ترسیلات زر میں اضافہ، بےروزگاری کی شرح کو کم رکھنے کیلئے 250 ارب کے سستے قرضے دئیے گئے۔اس موقع پر ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل نے ہاؤسنگ شعبے میں سستے قرضوں کے حوالے سے کہا کہ 5 سے 20 سال تک قرضہ 20 لاکھ سے ایک کروڑ کے درمیان کم آمدنی والے حاصل کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف صحافی آئی اے رحمان انتقال کر گئے