(24نیوز)کراچی کے علاقے کورنگی میں کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر راکھ ہو گیا، آگ پر فائربریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے قابو پالیا۔
فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ کی اطلاع صبح 6 بجے ملی,اطلاع ملتے ہی 4 گاڑیاں آگ پر قابو پانے کے لئے روانہ کی گئیں۔آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہ ہوسکا۔ فیکٹری کے دروازے اور کھڑکیاں تنگ ہونے کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑاجبکہ فیکٹری کے سکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ آگ لگنے کے وقت فیکٹری میں کوئی بھی موجود نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کا طویل ترین ...اور مختصر روزہ کہاں ہوگا؟