(24نیوز) عوامی نیشنل پارٹی نے شوکاز نوٹس کے جواب میں طیش میں آکر پی ڈی ایم اتحاد سے علیحدگی کا اعلان تو کردیا لیکن تاحال واٹس ایپ گُروپ نہ چھوڑا اور نہ ہی کسی نے انہیں گروپ سے نکالا۔
تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کو پی ڈی ایم چھوڑے 6 دن مکمل ہو گئے ہیں ۔اےا ین پی کے نمائندے اور پی ڈی ایم کے ترجمان میاں افتخار تاحال پی ڈی ایم کے واٹس ایپ گروپ میں موجود ہیں۔میاں افتخار نے تاحال گروپ کو نہیں چھوڑا، اور نہ ہی گروپ ایڈمن نے میاں افتخار کو نکالا۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے مرکزی گروپ میں تمام پارٹیوں کے نمائندے موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: "اسامہ ستی کیس سے دہشت گردی کی دفعات خارج"