"اسامہ ستی کیس سے دہشت گردی کی دفعات خارج"

Apr 12, 2021 | 15:06:PM
اسامہ ستی(فائل فوٹو)
کیپشن: اسامہ ستی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسامہ ستی قتل کیس سے دہشت گردی کی دفعات خارج کردی گئی ہیں جبکہ مقدمے کے مدعی ( والد) نے اے ٹی سی کے جج کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے مقدمے کے مدعی کے وکیل کا کہنا تھا کہ اے ٹی سی کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ اے ٹی سی سے تفصیلی فیصلے کی کاپی ملنے پر فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ وکیل کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ تک بھی جانا پڑا تو جائیں گے۔ ملزموں کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

اس موقع پر ملزموں کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا گیا۔ ملزموں نے دائر درخواست میں مؤقف اپناتے ہوئے عدالت سے استدعا کی تھی کہ وہ مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات کو خارج کرے۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزموں کی استدعا پر مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات خارج کردیں جبکہ ایک ملزم مدثر کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کیس سیشن کورٹ منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: کپڑے کی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔۔لاکھوں کا نقصان