ویکسین 100فیصد کورونا سے نہیں بچاتی، ڈاکٹر فیصل 

Apr 12, 2021 | 15:23:PM

(24نیوز)معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ویکسین 100فیصد کورونا سے نہیں بچاتی اس لئےویکسین لگانے کے بعد بھی احتیاط نہیں چھوڑنی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ملک کے بڑے شہروں میں ایس او پیز پر عمل نہیں کیا جا رہا اور شہری ماسک کا استعمال بالکل نہیں کر رہے۔انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے باوجود ہوٹل بھی کھلے ہیں اور ٹرانسپورٹ بھی۔ ایس او پیز پر عمل کر کے کورونا سے بچا جا سکتا ہے لیکن عوام کرونا سے بچنے کے لئے سنجیدہ نہیں ہے۔ملک میں انتہائی نگہداشت کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جبکہ کورونا کے 4200 سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کرونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لئے ایس او پیز پر عمل کرنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیںپہلے معافی مانگو۔۔پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان
 

 

مزیدخبریں