جہانگیر ترین کیخلاف شکنجہ سخت. ریکارڈ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے جہانگیر ترین سے ان کے فارم کی زمینوں ، مشینری اور بیرون ملک جائیدادوں سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کو نوٹس بھجوایا ہے جس میں جہانگیر ترین سے 8 سوال پوچھے گئے ہیں، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان سوالات کے جواب اگست 2020 سے مانگے جارہے ہیں۔ جہانگیر خان ترین نے جمعے کے دن بھی ان سوالات کے جوابات دینے کا وعدہ کیا تھا۔ جہانگیر ترین 13 اپریل کو جواب لے کر خود حاضر ہوں یا پھر وہ کمپنی سیکرٹری کے ذریعے بھی جواب جمع کروا سکتے ہیں۔
ایف آئی اے کی جانب سے کہاگیا ہے کہ جہانگیر ترین ’جے کے فارمز‘ کی تمام مشینری کی خریداری کی اصل رسیدیں اور فارم کی 35 ہزار ایکڑ کے رقبے کے ثبوت جمع کروائیں، اس حوالے سے بینک کی رپورٹ جمع کروائیں، اس کے علاوہ مشینری اور 35 ہزار ایکڑ رقبے کی تخمینہ رپورٹ جمع کروائیں اور برطانیہ میں خریدی گئی جائیدادوں کی منی ٹریل بھی دیں۔
یہ بھی پڑھیں: حافظ سعد رضوی کی گرفتاری۔۔ صورتحال کشید ہ۔۔کارکن مشتعل